ٹائمز ہائر ایجوکیشن ایمرجنگ اکانومیز یونیورسٹی رینکنگز نے کامسیٹس یونیورسٹی کو پاکستان کی صف اول کی ریسرچ یونیورسٹی میں دوبارہ شمار کر لیا

بدھ 16 جنوری 2019 19:18

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) ٹائمز ہائر ایجوکیشن (ٹی ایچ ای) ایمرجنگ اکانومیز یونیورسٹی رینکنگز 2019ء نے کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کو پاکستان کی صف اول رینکنگ کی ریسرچ یونیورسٹی میں دوبارہ شمار کر لیا۔ بدھ کو جاری بیان کے مطابق ریکٹرکامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد پروفیسر ڈاکٹر راحیل قمر نے اس کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے ریسرچ اور علم کی منتقلی پر کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کی ریسرچ کے ذریعے پیشرفت کی اہمیت کو اجاگر کیا اور کہا کہ اسی بنیاد پر تقریباً تمام قابل ذکر بین الاقوامی رینکنگز میں کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کی رینکنگ صف اول میں مسلسل شامل ہوتی آ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ رحجان کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کے تمام تر کیمپسز میں فراہم کی جانے والی اعلیٰ تعلیم ا ور ریسرچ کے معیار کی بھی نشاندہی کرتا ہے۔

(جاری ہے)

دی ٹائمز ہائر ایجوکیشن ایمرجنگ اکانومیز رینکنگز 2019ء صرف ان ممالک کے اداروں کو شامل کرتی ہے جو فنانشل ٹائمز سٹاک ایکسچینج انڈیکس میں ’’ایڈوانسڈ ایمرجنگ‘‘، ’’سکینڈری ایمرجنگ‘‘ یا ’’فرنٹیئر‘‘ اکانومیز کے طور پر شمار ہوتے ہیں۔

یہ رینکنگ اسی13 کارکردگی کے مظاہر کو استعمال کرتی ہے جو ٹائمز ہائیر ایجوکیشن ورلڈ یونیورسٹی رینکنگز دنیا بھر کے اداروں کا تجزیہ کرنے کیلئے استعمال کرتی ہے، ان میدانوں میں جس میں تدریس ( سیکھنے کا ماحول)، ریسرچ (حجم، آمدنی اور ساکھ)، سائٹیشنز(ریسرچ کا اثر و رسوخ) ؛ بین الاقوامی نقطہ نگاہ (سٹاف، طالب علم اور ریسرچ)؛ اور صنعتی آمدنی وغیرہ شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں