کون کہتا ہے کہ گیا وقت واپس لوٹ کر نہیں آتا

سال بعد 2019 کا آغاز منگل سے ہوا، اختتام بھی منگل کے روز ہو گا

بدھ 16 جنوری 2019 23:06

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2019ء)کہتے ہیں کہ گیا وقت پھر لوٹ کر نہیں آتا۔ گزرے ہوئے دن اور لمحے ایک بار گزر جائیں تو ان کو واپس نہیں لایا جا سکتا لیکن سال 2019 میں 124 برس بعد گزرا وقت پھر لوٹ آیا ہے۔

(جاری ہے)

عیسوی کیلنڈر میں سال 1895 ایک ایسا سال تھا جس کے تمام مہینے ،دن اور تاریخیں موجودہ سال 2019 سے ہو بہو مماثلت رکھتی ہیں۔ عیسوی کیلنڈر میں سال 1895 میں ماہ جنوری کا آغاز منگل سے اور اختتام بھی منگل سے ہوا تھا جبکہ 124 برس بعد سال اب 2019 میں بھی ماہ جنوری کا آغاز منگل سے ہی ہوا جبکہ رواں سال 2019 کا اختتام بھی منگل سے ہی ہوگا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں