وکلاء ہڑتال سے متعلق کیس ؛ ویسے یہ معاملہ ہائی کورٹ سے متعلقہ ہے ، عدالت کا وکلاء ہڑتال معاملے پر اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت

بدھ 16 جنوری 2019 23:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2019ء) سپریم کورٹ میں وکلاء کی ہڑتال سے متعلق کیس میں جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دیے کہ وکلاء نے ہی کام چھوڑ رکھا ہے ہمارے ججز تو عدالتوں میں بیٹھے ہیں کہہ رہے ہیں کہ سائل آئے اور ہم انصاف کریں ،جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے اسلام آباد کی ماتحت عدالتوں کے خلاف وکلاء کی ہڑتال سے متعلق کیس کی سماعت کی دوران سماعت ایڈوکیٹ عادل عزیز قاضی نے کہا کہ اسلام آباد کی ماتحت عدالتوں میں کام نہیں ہورہا ، کئی دنوں سے ہڑتال چل رہی ہے ،جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ آپ نے ہی کام چھوڑ رکھا ہے ، ایڈوکیٹ عادل عزیز قاضی نے کہا کہ جی اسلام آباد کی نومنتخب ڈسٹرکٹ بار نے ہڑتال ختم کردی ہے آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ نہیں آپ نے ہڑتال ختم نہیں کی بلکہ کم کردی ہے ،اخبار میں پڑھ رہا تھا کہ منگل اور جمعے کو ہڑتال ہوگی ،جسٹس آصف سعید کھوسہ نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ویسے بھی ہفتے میں دو دن کا ناغہ ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا ہمارے ججز عدالتوں میں بیٹھے ہے ، وہ تو کہتے ہے کہ سائل آئے اور ہم انصاف کریں ، ویسے بھی یہ معاملہ ہائی کورٹ سے متعلقہ ہے ، عدالت نے وکلاء ہڑتال کے معاملے پر اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی۔توصیف

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں