اورنج لائن منصوبہ : سپریم کورٹ کا ٹھیکیداروں کو پیسے ادا کرنے کا حکم

ٹھیکیدار کو ادائیگیاں کردی جائیں، کام ٹھیک نہیں ہوگا تو ان کو پکڑ کر پیسے واپس لیں گے، سپریم کورٹ

بدھ 16 جنوری 2019 23:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2019ء) سپریم کورٹ میں اورنج لائن منصوبے سے متعلق کیس کی سماعت‘ عدالت نے ٹھیکیداروں کو پیسے ادا کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کردی ہے۔ معاملہ کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔

(جاری ہے)

دوران سماعت ٹھیکیدار کے وکیل شاہد حامد نے عدالت کو بتایا کہ ٹھیکیداروں نے بینک گارنٹیاں جمع کرادی ہیں ۔ عدالت نے ایل ڈی اے سے تصدیق مانگی تو ایل ڈی اے کے وکیل نے گارنٹیوں کے قابل قبول ہونے کا اقرار کیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ ٹھیکیدار کو ادائیگیاں کردی جائیں ۔ اگر کام ٹھیک نہیں ہوگا تو ان کو پکڑ کر پیسے واپس لیں گے۔ عدالت نے معاملہ غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کردی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں