عیسائی برادری کی شادیوں کی رجسٹریشن کیس: جوڑوں کو میرج سرٹیفیکیٹ کے اجراء کاحکم

بدھ 16 جنوری 2019 23:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2019ء) سپریم کورٹ میں عیسائی برادری کی شادیوں کی رجسٹریشن سے متعلق کیس کی سماعت عدالت نے نادرا کو مسیحی جوڑوں کو میرج سرٹیفکیٹ کے اجراء کا حکم جاری کرتے ہوئے معاملہ نمٹا دیا ہے۔

(جاری ہے)

کیس کی سماعت چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔ عدالت نے اس موقع پر نادرا کو مسیحی فیملیز کو میرج سرٹیفکیٹ جاری کرنے سمیت یونین کونسل قانون کے مطابق عسائیوں کی شادیوں کو رجسٹرڈ کرنے کے حوالے سے پنجاب حکومت کو قانون سازی کرنے کا حکم دیتے ہوئے معاملہ نمٹا دیا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں