اوورسیز پاکستانیز فائونڈیشن میں اسکالرشپ چیک تقسیم کرنے کی تقریب

ذوالفقار بخاری نے طلبہ اور طالبات میں اسکالرشپ چیک تقسیم کئے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے بچوں کی تعلیم اولین ترجیح، زندگی میں مقصد کا ہونا بہت ضروری ہی.، معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز

بدھ 16 جنوری 2019 23:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2019ء) اوورسیز پاکستانیز فائونڈیشن میں اسکالرشپ چیک تقسیم کرنے کی تقریب۔ معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز ذوالفقار بخاری نے اورسیز پاکستانی ایجوکیشن فنڈ کے تحت پاکستان بھر سے آئے طلبہ اور طالبات میں اسکالرشپ چیک تقسیم کیے۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے بچوں کی تعلیم اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ زندگی میں مقصد کا ہونا بہت ضروری ہی. پاکستان کی 60 آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے اور نوجوانوں کو ہمت دینی ہوگی تا کہ وہ زندگی میں اعلای مقام حاصل کر سکیں۔ نوجوانوں کو ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرنا ہوگا. ذوالفقار بخاری نے کہا کہ بدقسمتی سے ماضی میں بیرون ملک پاکستانیوں اور ان کے خاندانوں کو نظر انداز کیا گیا تھا. تاہم موجودہ حکومت ان تعلیم اور ہاؤسنگ کی ضروریات پر خاص توجہ دے رہی ہی. مجھے خوشی ہے کہ ملک بھر سے آئے باصلاحیت طالب علموں کے بیچ میں ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اوپی ایف مستحکم طلبائ کی ھمت افزائی جاری رکھے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ والدین کو اپنے بچوں میں ذمہ داری کا احساس پیدا کرنا ہوگا۔ مستقبل میں مستحق طالب علموں کے لئے زیادہ اسکالرشپ ہوں گی۔ اوپی ایف کے تعلیمی نظام میں اصلاحات پر کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔تقریب میں ملک بھر سے آئے ہوئے 32 طالب علموں کو اسکالرشپ چیک تقسیم کیے گئے۔

بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد سے ثنائ واجد میرٹ فہرست میں پہلے نمبر پر آکر 172،950 روپے کے چیک کی حقدار بنیں اس موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر اوپی ایف، ڈاکٹر عامر شیخ نے کہا کہ او پی ایف اسکولوں میں داخلہ کا پہلا حق اوورسیز پاکستانیوں کا ہے۔ ان کو ٹیوشن فیس پر 50 رعایت بھی حاصل ہوتی ہی. انہوں نے مزید کہا کہ پشاور میں اوپی ایف سکول کی تعمیر کی گئی ہے جو اس سال اپریل سے کام کرنا شروع کر دے گا.۔۔۔۔۔۔۔۔۔ظفر ملک

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں