سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ کا اجلاس 23جنوری کو ہوگا

بدھ 16 جنوری 2019 23:37

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ کو انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) دسمبر ،جنوری ،فروری اور ابتدائی خریف 2019 کیلئے پانی کی موجودگی کے بارے میں آگاہ کرے گا۔

(جاری ہے)

سینیٹ سیکرٹریٹ کے جاری کردہ نوٹس کے مطابق کمیٹی کا اجلاس سینیٹر سید مظفرعلی شاہ کی زیر صدارت 23 جنوری بروز بدھ پارلیمنٹ ہائوس اسلام آباد میں ہوگا۔

کمیٹی کو وزرات برائے نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ کی طرف سے اس بات کی بریفنگ بھی دی جائیگی کہ کپاس کی کاشت میں کمی کیوں آرہی ہے اور وزارت کپاس کی کاشت بڑھانے کیلئے کیا اقدامات کررہی ہے۔ ادھر کمیٹی کو زرعی ترقیاتی بنک اس بات سے آگاہ کرے گا کہ سیزن ربیع 2018 میں ضلع سطح پر کتنے قرضہ جات دیئے گئے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں