تحریک انصاف نے جوہد ف مقرر کیا پورا نہیں کرسکی ، ندیم افضل چن

اپوزیشن نے اس وقت ملک میں سیاسی عدم استحکام کی فضا قائم کررکھی ہے۔معاون خصوصی

جمعرات 17 جنوری 2019 00:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2019ء) وزیر اعظم کے معاون خصوصی ندیم افضل چن نے کہاہے کہ تحریک انصاف نے جو ہدف مقرر کیا ، پورا نہیں کرسکی، اس ملک کو تجربہ گاہ مسلم لیگ ن نے بنایا ، بینک مافیا، آئل مافیابنائے ، مسلم لیگ ن کو قوم سے معافی مانگنی چاہئے اپوزیشن نے اس وقت ملک میں سیاسی عدم استحکام کی فضا قائم کررکھی ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ندیم افضل چن نے کہا کہ اپوزیشن نے اس وقت ملک میں سیاسی عدم استحکام کی فضا قائم کررکھی ہے ،اس کے علاو ہ بھی کئی عوامل ہیں جس کی وجہ سے ملک میں سرمایہ کاری نہیں ہورہی ، وزیراعظم نے اپنے وزرائ سے بھی کہاہے کہ عاجزانہ رویہ رکھیں اور لوگوں کو امید دلائیں۔ انہوں نے کہا کہ آئند ہ پانچ سال بعد لوگ ہم سے ہی حساب مانگیں گے لیکن ان پانچ ماہ کی مشکلات کی ذمہ دار پچھلی حکومت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے جوہد ف مقرر کیا ہے ، اس کو پورا نہیں کرسکی ،حکومت کی اولین ترجیح معیشت کی بہتری ہے ، تحریک انصاف 30سال کے مسائل کی تنہا ذمہ دارنہیں ہے ، مشکلات ضرور ہیں لیکن حالات بہتر ہوجائیں گے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے تاریخ میں پہلا الیکشن ہے جوکسی کی مدد کے بغیر لڑا اور پھر اس کا حشر بھی دیکھ لیا ،اس وقت پاکستان کے جوحالات ہیں ، وہ نا تجربہ کاری اور اس ٹیم کی وجہ سے ہیں جن میں پلانٹڈ وزیر خزانہ بھی رہے اور کیا کیا حرکتیں ہوئی ہیں اس ملک کو تجربہ گاہ مسلم لیگ ن نے بنایا ، بینک مافیا، آئل مافیابنائے ، مسلم لیگ ن کو قوم سے معافی مانگنی چاہئے ، اگر کرپشن نہ بھی کی ہوتو پھر قوم کی موجودہ حالت کا ذمہ دار کون ہے

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں