پشاور کراچی موٹر وے کے سکھر ملتان سیکشن 392 کلومیٹر کو مئی میں عام ٹریفک کے لئے کھول دیا جائے گا

جمعرات 17 جنوری 2019 12:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) پشاور کراچی موٹر وے کے سکھر ملتان سیکشن 392 کلو میٹر پر تیزی سے کام جاری ہے جو مئی 2019ء میں عام ٹریفک کے لئے کھول دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

سکھر ملتان سیکشن کے دونوں اطراف شجرکاری کی مہم بھی شروع کی گئی ہے جس میں مقامی لوگ بھی حصہ لے رہے ہیں۔ موٹروے سکھر ملتان سیکشن کے دونوں اطراف شجر کاری سے ماحول کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی اور مستقبل میں آلودگی پر قابو پایا جائے گا۔ پشاور، لاہور ،کراچی کے سکھر ملتان سیکشن ٹریفک کے لئے کھلنے سے علاقے میں اقتصادی سرگرمیاں بڑھنے سے لوگوں کو آمدورفت میں بھی سہولت حاصل ہوگی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں