پاکستان میں غریب اور متوسط طبقہ تک ادویات کی رسائی کو ہر ممکن طریقہ سے مفت اور آسان بنایا جائے گا،کنٹری منیجر فائزر پاکستان لمیٹڈ سیّد وجیہ

جمعرات 17 جنوری 2019 18:09

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) پاکستان میں غریب اور متوسط طبقہ تک ادویات کی رسائی کو ہر ممکن طریقہ سے مفت اور آسان بنایا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار فائزر پاکستان لمیٹڈ کے کنٹری منیجر سیّد وجیہ نے بیت المال کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کے موقع پر کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فائزر کئی سالوں سے دنیا بھر میں ادویات کی فراہمی کا کام کر رہا ہے، اب پاکستان میں بیت المال کے تعاون سے متوسط اور غریب طبقہ تک جدید ادویات مریضوں تک پہنچائی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ اس طرز کا پہلا پروگرام ہے جو پاکستان بیت المال کے تعاون سے شروع کیا گیا ہے تاکہ ہم صحت مند معاشرہ کے قیام میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے بعد کینسر اور جوڑوں کے درد جیسی مہلک بیماریوں کے علاج کیلئے مریض کو ادویات مفت فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد لوگوں کے دکھ ختم کرکے ان کی زندگیوں کو آسان بنانا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں