زلمے خلیل کی وزارت خارجہ آمد ، وفود کی سطح پر مذاکرات ،ْافغان مفاہمتی عمل پر ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال

جمعرات 17 جنوری 2019 20:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2019ء) پاکستان اور امریکہ نے ابوظہبی میں ہونے والے حالیہ مذاکرات کے بعد افغان مفاہمتی عمل پر ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد وزارتِ خارجہ پہنچے جہاں سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ سے وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے ۔فریقین نے ابوظہبی میں ہونے والے حالیہ مذاکرات کے بعد افغان مفاہمتی عمل پر ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں