اسٹبیلشمنٹ ڈویژن نے صوبائی حکومت کی درخواست پر ڈپٹی کمشنر راولپنڈی عمر جہانگیر ،

ڈی پی او پاکپتن ماریہ محمود کا نام 27ویں مڈکیرئیر منجمنٹ کورس سے واپس لے لیا

جمعرات 17 جنوری 2019 21:34

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) اسٹبیلشمنٹ ڈویژن نے صوبائی حکومت کی درخواست پر ڈپٹی کمشنر راولپنڈی عمر جہانگیر ،ڈی پی او پاکپتن ماریہ محمود کا نام 27ویں مڈکیرئیر منجمنٹ کورس (ایم سی ایم سی) سے واپس لے لیا ۔

(جاری ہے)

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے جاری مراسلے کے مطابق اوسلو میں فرسٹ سیکرٹری زیب طیب عباسی کا نام بھی واپس لے لیا گیا ہے جبکہ ڈپٹی کنٹرولر ماڈل کسٹمز کلیکشن گوادر احسان اللہ شاہ کا کورس سٹیشن کوئٹہ سے کراچی عبدالرائوف ناصر کا کوئٹہ سے کراچی ،شہزاد لطیف مرزا کا کراچی سے لاہور کر دیا گیا ہے ۔

باکو سفارتخانے میں فرسٹ سیکرٹری نوید انجم ، ریحان عباس کھوکھر اور ممتاز خان کا نام ایم سی ایم سی میں شامل کر دیا گیا ہے۔27ویں ایم سی ایم سی کا آغاز 4 فروری سے ہوگا۔تمام نامزد شدہ افسران کو تبنیہ کی گئی ہے کہ وہ یکم فروری تک اپنے اپنے مقررہ سٹیشنز پر رپورٹ کریں ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں