حکومت وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں اپنے مشن کی تکمیل کرے گی ملک سے کرپشن اور کرپٹ عناصر کا خاتمہ کیا جائے گا

،موجودہ حکومت زراعت سمیت تمام شعبوں کی ترقی کے لئے پر عزم ہے ملکی ترقی اور خوشحالی کے لئے ہر ممکن اقدام کئے جائیں گے وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ و تحقیق صاحبزادہ محبوب سلطان کی اے پی پی سے خصوصی گفتگو

جمعرات 17 جنوری 2019 21:39

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ و تحقیق ( نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ )صاحبزادہ محبوب سلطان نے کہا ہے کہ حکومت وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں نہ صرف اپنی مدت بلکہ اپنے مشن کی بھی تکمیل کرے گی ملک سے کرپشن اور کرپٹ عناصر کا خاتمہ کیا جائے گا ۔موجودہ حکومت زراعت سمیت تمام شعبوں کی ترقی کے لئے پر عزم ہے ملکی ترقی اور خوشحالی کے لئے ہر ممکن اقدام کیئے جائیں گے ۔

جمعرات کو اے پی پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے صاحبزادہ محبوب سلطان نے کہا کہ موجودہ حکومت ملک کے معاشی حالات بہتر بنانے کے لئے دن رات محنت کر رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کو بہت سارے بحران اور چیلنجزز ورثے میں ملے جن کو حل کرنے میں وقت لگے گا ۔

(جاری ہے)

صاحبزادہ محبوب سلطان نے کہا کہ برسوں سے جو پارٹیاں ملک میں برسر اقتدار رہیں انہوں نے عوام کی محرومیاں دور کرنے کے لئے کچھ نہیں کیاصرف اپنی تجوریاں بھرنے پر توجہ دی ہے ۔

صاحبزادہ محبوب سلطان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان فقیر منش اور درویش انسان ہیں اور محروم اور کچلے ہوئے طبقات کی حالت بدلنا چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ماضی کے حکمرانوں نے بڑے بڑے نمائشی منصوبوں تک خود کو محدود رکھا تعلیم ،صحت،پینے کا صاف پانی اور شہری سہولیات کی فراہمی اور عوام کے معیار زندگی بدلنے کیلئے کچھ نہیں کیا ۔وفاقی وزیر محبوب سلطان نے کہا کہ ہماری حکومت کی ترجیح عام آدمی کی حالت بہتر بنانا ہے اس لیئے امیروں پر ٹیکس بڑھائے تاکہ معاشرے کے غریب اور محروم طبقات کی فلاح و بہبود کے لئے ذیادہ وسائل مہیا ہو سکیں ۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت برآمدات میں اضافے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے پاکستان کے کسانوں کی پیداوار کو عالمی مارکیٹ تک بہتر اور آسان رسائی فراہم کی جائے گی اس سے نہ صرف کسانوں کی حالت بہتر ہوگی اور ان کو ان کی محنت کا بہتر پھل ملے گا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکوت نے زرعی شعبہ لائیو سٹاک سمیت معیشت کی ترقی پر توجہ مرکوز کی ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ کسانوں کی فلاح اور زرعی پیدوار میں اضافے کے لئے موثر حکمت عملی اپنائی گئی ہے جس کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ زرعی شعبے میں تحقیقاتی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے ملکی اور بین الاقوامی اداروں کے تعاون سے مذید کام کیا جائے گا تاکہ زرعی شعبہ میں جدید رجحانات کو فروغ دیا جا سکے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ زراعت اہم شعبہ سے جس سے نہ صرف کثیر آبادی کا روزگا وابستہ ہے بلکہ ہماری برآمدات کا بڑا حصہ بھی اسی شعبہ سے آتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ برآمدات میں اضافے کے لئے زرعی شعبہ میں ویلو ایڈیشن ضروری ہے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں