متحدہ اپوزیشن نے حکمت عملی طے کر نے کیلئے آٹھ رہنمائوں پر مشتمل کمیٹی تشکیل دیدی

اختر مینگل کی پارٹی کو باضابطہ اپوزیشن میں آنے کی صورت میں نمائندگی دی جائے گی

جمعرات 17 جنوری 2019 22:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2019ء) متحدہ اپوزیشن نے حکمت عملی طے کر نے کیلئے آٹھ رہنمائوں پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی ہے ۔ جمعرات کو متحدہ اپوزیشن نے حکمت عملی طے کر نے کیلئے آٹھ رہنمائوں پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی ہے،متحدہ اپوزیشن کی کمیٹی سینٹ اور قومی اسمبلی میں حکومت کے ساتھ رابطہ کا ر کا کردار بھی ادا کرے گی۔

(جاری ہے)

کمیٹی میں پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے تین تین جبکہ جے یو آئی اور اے این پی کا ایک ایک نمائندہ شامل ہے۔کمیٹی میں (ن )لیگ کے شاہد خاقان عباسی ، رانا تنویر اور رانا ثناء اللہ شامل۔ پیپلز پارٹی کے راجہ پرویز اشرف۔ خورشید شاہ اور شیری رحمان شامل ہیں ۔ اے این پی کے امیر حیدر ہوتی اور جے یو آئی کے مولانا واسع بھی کمیٹی میں شامل ہیں ۔اختر مینگل کی پارٹی کو باضابطہ اپوزیشن میں آنے کی صورت میں نمائندگی دی جائے گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں