اسلام آباد، صدرزون پولیس کا کر یک ڈائون جا ری ، 8 منشیا ت فروش گرفتار

ایک کلو 210گرام چرس ،885 گر ام ہیروئن ، 1010گرام افیون، نشہ آور گولیاں اور9 بوتلیں شراب بر آمد، مقدما ت درج

جمعرات 17 جنوری 2019 22:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2019ء) ایس ایس پی آ پر یشنز اسلا م آ باد وقار الدین سید کی ہد ایت پر ایس پی صدر ملک نعیم اقبال کی زیر نگر انی صدر زون پولیس نے منشیا ت فروشوں کے خلاف بھر پور کا رروائیاں کے دوران منشیا ت فروشی میں ملوث ملزمان مطلوب، عبدالمالک،صدام، اعزاز ثروت، خلیل رحمان، عمران،فاروق اور حسین شامل ہیں کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 1کلو 210گرام چرس 885 گر ام ہیر وئن 1010گرام افیون اور نشہ آ ور گولیاں اور 9 بوتلیں شراب بر آمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے اور تفتیش شروع کر دی گئی ،کارروائیاں ترنول,رمنا اورشالیمار کے علاقوں میں کی گئی، مزید تفتیش جا ری ہے ، ایس پی صدر نعیم اقبال نے بتا یا کہ منشیا ت فروشوں اور جر ائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کا رروائیاں عمل میں لا ئی جا ئیں گی ، ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد وقار الدین سید نے کہا کہ منشیا ت فروشوں اورجر ائم پیشہ عناصر کے خلا ف کر یک ڈائون کو جا ری رکھا جا ئے اور ان کی گرفتار ی کو یقینی بنا ئیں تا کہ شہر یو ں کو ریلیف مہیا کیا جا سکے اور ایسے افراد کیخلاف مقدمات درج کیے جا ئیں جومعاشرے کا امن وسکون بر با د کر نے پر تلے ہو ئے ہیں انہوں نے کہا کہ جر ائم کے انسداد کے لیے ٹھو س اقدامات کییجا ئیں ،پٹرولنگ کو مزید سخت کیا جائے۔

(جاری ہے)

شہر یو ں کے جا ن و ما ل کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اس میں کسی قسم کی غفلت لا پر واہی بر داشت نہیں کی جا ئے گی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں