حکومت پاکستان کی دوستانہ پالیسیوں کی بدولت پاکستان میں دسمبر 2018ء کے دوران غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری میں 17 فیصد اضافہ ریکارڈ

جمعرات 17 جنوری 2019 22:37

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) حکومت پاکستان کی دوستانہ پالیسیوں کی بدولت پاکستان میں دسمبر 2018ء کے دوران غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری میں 17 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو خزانہ ڈویژن کے ترجمان کے ایک ٹوئیٹ کے مطابق دسمبر 2018ء میں ملک میں 319.2 ملین ڈالر کی غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری ہوئی جبکہ اس سے پچھلے سال 2017ء کے ماہ دسمبر میں 272.8 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی تھی۔ ترجمان کے مطابق سب سے زیادہ سرمایہ کاری چین نے کی جس کا حجم 120.6 ملین ڈالر ہے۔ اسی طرح ناروے اور ہالینڈ کی جانب سے بالترتیب 65.2 ملین ڈالر اور 47.6 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں