ایوان قائد ایف نائن پارک اسلام آباد چلڈرن لٹریچر فیسٹیول کا انعقاد کیا جائے گا

جمعرات 17 جنوری 2019 22:42

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) کینڈل فائونڈیشن اسلام آباد کے زیر اہتمام شفا انٹر نیشنل اور نیشنل بک فائونڈیشن کے اشتراک سے ایوان قائد ایف نائن پارک اسلام آباد چلڈرن لٹریچر فیسٹیول کا انعقاد کیا جائے گا۔ یہ دو روزہ فیسٹیول ہفتہ اور اتوار جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

فیسٹیول کا دورانیہ صبح10سے شام 4بجے تک ہوگا۔ اس فیسٹیول کا مقصد بچوں کی ذہنی نشوونما اور ان کو غیر نصابی سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے کے علاوہ والدین کو بھی بچوں کے حوالے سے شعور و آگہی فراہم کرنا ہے۔ ایسے والدین جن کے بچوں کی عمر13سال تک ہے بغیر کسی فیس کے بچوں کے ہمراہ اس فیسٹیول میں شرکت کر سکتے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں