کوئی منی بجٹ نہیں آرہا ، حکومت 23 جنوری کو اکنامک ریفارمز پیکیج دے رہی ہے،افتخار درانی

جمعرات 17 جنوری 2019 23:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2019ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی نے کہا ہے کہ کوئی منی بجٹ نہیں آرہا ، حکومت 23 جنوری کو اکنامک ریفارمز پیکیج دے رہی ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو صحافیوں کے ایک گروپ سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی نے کہا کہ کوئی منی بجٹ نہیں آرہا،حکومت 23جنوری کو اکنامک ریفارمز پیکیج دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیلز ٹیکس میں اضافہ کیا جارہاہے نہ ہی کسی طرح کا کوئی نیا ٹیکس لگایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کاروباری لوگوں کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے یہ اصلاحاتی پیکیج دیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں