اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر امجد کی مبینہ طور پر بیگم کا دعوی کرنے والی خاتون کی جانب سے نان نفقہ دینے سے متعلق کیس کی سماعت 4فروری تک ملتوی کر دی

جمعہ 18 جنوری 2019 19:32

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2019ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کے قریبی ساتھی ڈاکٹر امجد کی مبینہ طور پر بیگم کا دعوی کرنے والی خاتون کی جانب سے نان نفقہ دینے سے متعلق کیس کی سماعت 4فروری تک ملتوی کر دی ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو عدالت عالیہ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے سماعت کی۔سماعت کے موقع پر ڈاکٹر امجد کی مبینہ بیگم کے وکیل خاور امیر بخاری پیش نہیں ہو سکے جس پر عدالت نے سماعت بغیر کسی کارروائی کے 4فروری تک ملتوی کر دی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں