اسلام آباد، پولیس کی کا رروائی، ڈکیتی اور سر قہ بالجبر کی وارداتو ں میں ملو ث گر وہ کے 4ملزمان گرفتار

قبضہ سے مو با ئل فون ، مو ٹر سائیکل،اسلحہ بر آمد،ملزمان کے خلاف مقدما ت درج

جمعہ 18 جنوری 2019 20:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2019ء) انسپکٹر جنر ل آ ف پولیس اسلام آ باد کے احکا ما ت کی روشنی میں ایس ایس پی آ پر یشنز کی ہد ایت پر ڈکیتی اور سر قہ با لجبرمیں ملوث ملزمان کی گرفتار ی کے لیے ایس پی انو سٹی گیشن ڈاکٹر سید مصطفی نے ڈی ایس پی ، سی آئی اے حا کم خان کی زیر نگر انی انسپکٹر عبد الغفور ، اے ایس آئی شکیل احمد معہ دیگر ملازمان پرخصوصی پولیس ٹیم تشکیل دی،پولیس ٹیم نے تما م تر وسائل بر ئو ے کا رلا تے ہو ئے اسلام آ باد کے تھا نہ جا ت نیلو ر اور بنی گا لہ کے حدود میں ڈکیتی اور سرقہ با لجبر کی وارداتو ں میں ملوث ڈکیت گر وہ کے چارملزمان کو گرفتار کر لیا ، ملزمان میں رومان احمد ولد اکمل خا ن سکنہ سرفراز ٹا ئون تر لا ئی اسلام آ باد ، محمد سہیل ولد محمد رمضا ن سکنہ صنم چوک کھنہ اسلام آ باد ، اعزاز احمد ولد نصر اللہ خا ن سکنہ پر اچہ چوک تر لا ئی اسلام آ باد اور محمد رابیل ولدسر فراز خا ن سکنہ جگیو ٹ روڈ علی پو ر فراز ٹا ون اسلام آ باد شامل ہیں ، ملزمان قبضہ سے چھینے گئے مو با ئل فون ، وارداتو ں میں استعمال ہو نے والا مو ٹر سائیکل اور اسلحہ 02عدد پسٹل 30بور ، ایک عدد پسٹل 9MM معہ ایمو نیشن بر آمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کر لیے گئے ، ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان کے اس گر وہ نے بنی گا لہ اورنیلور کے علا قوں میں وارداتیں کر نے کا انکشاف کیا ہے، مزید تفتیش جا ری ہے۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد وقار الدین سید نے پولیس ٹیم میں شامل افسران و ملازمان کی کا رکر دگی کو سراہا ہے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں