اسلام آباد ،مشیر وزیر اعظم ملک امین اسلم نے نجی کار سروس سٹیشن ‘‘مینٹ پرو ایکو فرینڈلی کارواش ‘‘ کا افتتاح کردیا

ہفتہ 19 جنوری 2019 22:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2019ء) وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے اسلام آباد میں نجی کار سروس سٹیشن ‘‘مینٹ پرو ایکو فرینڈلی کارواش ‘‘ کا افتتاح کردیا کار سروس اسٹی جو سٹیم (بھاپ) کے ذریعے گاڑی سروس کی سہولیات فراہم کرتا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ملک امین اسلم نے کہا کہ ایسے جدید کار سروس سٹیشن جو بارہ لیٹر پانی سے گاڑی کو اچھی طرح صاف کرے اور گاڑی کی کارکردگی کو بھی بڑھائے ، وقت کی ضرورت ہے اور پانی کی بڑھتی ہوے قلت اور آبادی میں اضافہ کو مدنظر رکھتے ہوئے ، ہم ایسے اقدامات کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

ملک امین اسلم نے پورے سروس سٹیشن کا معائنہ کیا اور مختلف سہولیات کا جائزہ لیا - مینٹ پرو کے ڈائریکٹر علی نواز نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ہم خود بھی اور عوام میں بھی ایسے طریق کار کو فروغ دیے جس سے پانی کا کم استعمال ہو اور مینٹ پرو اس میں اوّل درجے پر ہے۔ انھوں نے مزید بتایا کہ مینٹ پرو ایک برانڈ کا نام ہے جو حقیقی معنوں میں عوام الناس میں گاڑی کی صفائی میں کم پانی کے استعمال کے رجحان کو اجاگر کرے گا اور جدید ٹیکنالوجی اور مشینری کے ذریعے سٹیم پریشر سے گاڑی کے اندرونی اور بیرونی حصوں کی صفائی سرانجام دیگا۔ راٹھور

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں