دس سال قبل لاہور میں اغواء ہونے والا بچہ علی حیدر کراچی سے مل گیا

ہفتہ 19 جنوری 2019 23:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2019ء) دس سال قبل لاہور میں اغواء ہونے والا بچہ علی حیدر کراچی سے مل گیا۔ڈی ایس پی طاہر انیس کے مطابق 10 سال قبل جہلم کا رہائشی کمسن علی حیدر ماں باپ کی درمیان علیحدگی پر والدہ کی تلاش میں لاہور گیا جہاں بچے کو کسی نامعلوم شخص نے اغوا کرکے بھینسوں کے باڑے میں مزدوری پر لگا دیا، تاہم بچہ اغوا کاروں کی آنکھوں میں دھول جھونک کر باڑے سے بھاگ گیا اور کراچی پہنچ گیا۔

(جاری ہے)

ڈی ایس کے مطابق بچے کو صرف اتنا یاد تھا کہ اس کا والد دریائے جہلم کے کنارے رہتا ہے جس کا نام غلام حسین ہے، بچے کو ایک ہفتہ قبل کراچی میں ملنے والے شخص نے والد کو تلاش کرنے اور اسپیشل برانچ تک لانے میں اہم کردار ادا کیا، اسپیشل برانچ راولپنڈی نے بچے کے والد کو جہلم سے ڈھونڈ کر بیٹے سے ملا دیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں