اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے اسلام آباد میں بڑے پیمانے پر قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا

ہفتہ 19 جنوری 2019 23:53

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2019ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے اسلام آباد میں بڑے پیمانے پر قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے قبضہ مافیا سے تعلق رکھنے والے 9 بڑے افراد کے نام انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت فورتھ شیڈول میں ڈال دیئے ہیں۔ہفتہ کو چیف کمشنر اسلام آباد عامر علی احمد اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے اسلام آباد کے محکمہ مال میں بھی بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کی ہیں اور 12 پٹواریوں کے ان مقامات سے تبادلے کر دیئے گئے ہیںجہاں وہ کئی برسوں سے تعینات تھے۔

اصلاحاتیاقدامات کو نچلی سطح سے نافذالعمل بنایا جا رہا ہے اور قابل کاشت اراضی کے انتقال پر فوری پابندی عائد کی جا رہی ہے تاکہ اس مد میں بڑے پیمانے پر ہونے والی خلاف ورزیوں کو روکا جا سکے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری میں شاملات اراضی میں شیئرز کی منتقلی کے لئے ایک نیا ضابطہ کار تشکیل دیا گیا ہے جو فی الفور نافذ العمل ہو گا۔ مزید برآں زون ۔

3 میں اراضی کے داخل و اخراج کے دیرینہ حل طلب معاملہ کو بھی حل کر دیا گیا ہے اور ایسے تمام داخل و اخراج کو وفاقی ترقیاتی ادارہ(سی ڈی ای) سے این او سی کے اجراء تک روک دیا گیا ہے۔ضلعی انتظامیہ کے ذرائع کے مطابق فورتھ شیڈول میں شامل کئے گئے قبضہ مافیا سے تعلق رکھنے والے 9 افراد میں مصور عباسی،غوری ٹاون کے مالک راجہ علی اکبر ، آصف کھوکھر، عبدالرحمان، خرم شہزاد، راجہ رضی الرحمان، راجہ ناصر انیس، سائیں فضل انعام صابر اور چودھری مدثر کے نام شامل ہیں اور یہ نام وفاقی پولیس کی سفارش پرڈالے گئے ہیں۔ فورتھ شیڈول میں شامل تمام افراد متعلقہ تھانے کو مطلع کرکے شہر سے باہر نقل و حرکت کر سکیں گے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں