وزیراعظم عمران خان ساہیوال واقعہ پر انتہائی فکر مند اور افسردہ ہیں، افتخار درانی

واقعہ کے زمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے، پنجاب حکومت نے جے آئی ٹی بنادی ہے نتیجہ جلد سامنے آئے گا،معاون برائے وزیراعظم کا انٹرویو

ہفتہ 19 جنوری 2019 23:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2019ء) وزیراعظم کے معاون افتخار درانی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ساہیوال واقعہ پر انتہائی فکر منداور افسردہ ہیں واقعہ کے زمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے پنجاب حکومت نے جے آئی ٹی بنا دی ہے ،نتیجہ جلد سامنے آئے گا ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے افتخار دارنی نے کہا ہے کہ ساہیوال واقعہ انتہائی افسوسناک ہے وزیراعظم عمران خان واقعے پر وزیر اعلیٰ پنجاب سے رابطے میں ہیں وزیراعظم نے فوری تحقیقات کرا کے حقائق سامنے لانے کی ہدایت کی ہے پنجاب حکومت نے جے آئی ٹی بنا دی ہے نتیجہ سامنے آئے گا واقعہ کے زمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے کے پی کے کی طرح پنجاب پولیس میںبھی اسکریننگ کا عمل جاری ہے وزیراعظم اس واقعہ پر بہت افسردہ اور فکر مند ہیں بچوں کا کوئی قصور نہیں تھا ان کی دیکھ بھال حکومت کرے گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں