وفاق اور صوبے ملکر منشیات کی روک تھام کے لئے کام کر رہے ہیں،سردار علی محمد خان مھر

ہفتہ 19 جنوری 2019 23:57

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2019ء) وفاقی وزیر برائے نارکوٹکس کنٹرول سردار علی محمد خان مھر نے کہا ہے کہ وفاق اور صوبے ملکر منشیات کی روک تھام کے لئے کام کر رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے صوبائی چیف سیکرٹریز اور آئی جیز کی ویڈیو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی نوجوان نسل کے مستقبل کے لئے سوچنا ہے اور منشیات کے انسداد کے لیے ملکر حل نکالنا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وفاق اور صوبے ملکر منشیات کی روک تھام کے لئے کام کر رہے ہیں۔وفاقی وزیر برائے نارکوٹکس کنٹرول سردار علی محمد خان مھر کی زیر صدارت ہفتہ کوصوبائی چیف سیکرٹریز اور آئی جیز کی ویڈیو کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔اجلاس میں اسلام آباد انتظامیہ، آئی جی اسلام آباد اور اے این ایف کے افسران نے بھی شرکت کی۔اجلاس کا انعقاد سپریم کورٹ کے تعلیمی اداروں میں منشیات کی فراہمی کے خلاف ازخود نوٹس کے تناظر میں کیا گیا۔اجلاس میں انسداد منشیات کے حوالے سے تجاویز زیر غور آئیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں