پیپلز پارٹی کو ہر دور میں ختم کرنے کی کوششیں کی جاتی رہی ہیں،علی مدد جتک

اتوار 20 جنوری 2019 19:10

اسلام آباد +کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2019ء) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کے صدر سابق صدر مملکت آصف علی زرداری سے اتوارکو پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے صدر حاجی علی مدد جتک اور سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند خان جوگیزئی نے بلاول ہاوس کراچی میں ملاقات کی۔اس موقع پر پیپلزپارٹی پارٹی کے رہنما میر شبیر علی بجارانی ، میر ریاض شاہوانی اور سعداللہ جتک بھی موجود تھے۔

ملاقات کے دوران پارٹی امور اور موجودہ ملکی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر حاجی علی مدد جتک اور سیکرٹری اطلاعات سردارسربلند جوگیزئی نے سابق صدرآصف علی زرداری کو بلوچستان میں پیپلز پارٹی کوفعال اور منظم بنانے کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات اور آنے والے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے کی جانے والی تیاریوں سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

سابق صدرآصف علی زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی شہداء کی جماعت ہے جسے ہر دور میں ختم کرنے کی کوششیں کی جاتی رہی ہیں لیکن پیپلز پارٹی کوعوام کے دلوں سے نہیں نکالا جاسکاموجودہ حکومت نے ایک مرتبہ پھر ہمارے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈہ شروع کر رکھا ہے لیکن ہم ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے مرعوب نہیں ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو ختم کرنے کا خواب دیکھنے والے اپنے مذموم مقاصد میں کسی صورت کامیاب نہیں ہونگے۔ انہوں نے بلوچستان میں پارٹی کو فعال و منظم بنانے کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات پراطمینان کااظہارکیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں