حکمرانوں نے سیاسی مفادات کیلئے پولیس کو غنڈہ فورس میں بدل دیا، مولانا فضل الرحمان

پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی جماعتوں نے پولیس کو سیاسی مفادات کیلئے استعمال کرکے غلط راستے پر لگایا، سربراہ جے یو آئی(ف) کا سانحہ ساہیوال پرردعمل

اتوار 20 جنوری 2019 21:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2019ء) جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہہے کہ حکمرانوں نے اپنے سیاسی مفادات کیلئے پولیس کو "غنڈہ فورس" میں بدل دیا۔گزشتہ روز ہونے والے ساہیوال واقعے پر ملکی سیاسی قیادت نے ذمہ داروں کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کردیا۔

(جاری ہے)

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں نے اپنے سیاسی مفادات کیلئے پولیس کو "غنڈہ فورس" میں بدل دیا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی جماعتوں نے پولیس کو سیاسی مفادات کیلئے استعمال کرکے غلط راستے پر لگایا۔ان کا کہنا تھا کہ ساہیوال میں پولیس کے ہاتھوں خواتین سمیت 4بے گناہ شہریوں کے قتل کی مذمت کرتے ہیں، پولیس کا ریکارڈ ہے کہ جب اسے حکمرانوں کی شہہ ملتی ہے تو وہ بیلگام ہوجاتی ہے، آج ساہیوال میں حادثہ اسی وجہ سے ہوا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں