پاکستان سائنس فاؤنڈیشن وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے زہر اہتمام اسکالر شپ کے حصول کے لیے امیدواروں کی ٹیسٹ اختتام پذیر

اتوار 20 جنوری 2019 23:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2019ء) پاکستان سائنس فاؤنڈیشن وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے زہر اہتمام دو ہزار اٹھارہ کے چوتھے بیچ کے لیے پورے پاکستان سے اسکالر شپ کے حصول کے لیے امیدواروں کی ٹیسٹ اختتام پذیر ہو گئے جن طلبا و طالبات نے ٹیسٹ میں حصہ لیا تھا ان کے نتائج کا اعلان جلد متوقع ہے۔

(جاری ہے)

سرکاری سکولوں سے سائنس میں جن طلبا و طالبات نے پاس کیا تھا ان طلبہ و طالبات کے لیے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے ہر ماہ دس ہزار روپے کا وظیفہ مقرر کرنیکا اعلان کر رکھا ہے پورے پاکستان سے ہزاروں امیدواروں نے درخواستیں بھیجیں تھیں اور ٹیسٹ میں حاضری کا تناسب 85 فیصد سے زیادہ رہا جو کہ پچھلے تینوں بیچ سے زیادہ ہے۔

سکالر شپ حاصل۔کرنے والے طالبعلموں کے نتائج کا اعلان جلد کر دیا جائیگا اور کامیاب ہونے والے امیدواروں کو وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی طرف سے دو سال تک دس ہزار روپے ماہوار وظیفہ دیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں