پشاور کے علاقے پشتخرہ میں آپریشن کرکے سینکڑوں غیرقانونی کنڈے ہٹا دیئے گئے، ترجمان پاور ڈویژن

منگل 22 جنوری 2019 11:36

پشاور کے علاقے پشتخرہ میں آپریشن کرکے سینکڑوں غیرقانونی کنڈے ہٹا دیئے گئے، ترجمان پاور ڈویژن
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) پشاور کے علاقے پشتخرہ میں کنڈہ کلچر کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کر کے سینکڑوں غیر قانونی کنڈے ہٹا دیئے گئے۔

(جاری ہے)

پاور ڈویژن کے ترجمان کے مطابق مقامی ایم پی اے انجینئر فہیم کی سربراہی میں مہم کاآغاز کیا گیا ہے اورسینکڑوں غیرقانونی کنڈے ختم کرا دیئے گئے ہیں جبکہ واجبات کی ادائیگی کا وعدہ کرنے والے 1800 صارفین کے میٹر بحال کر دئیے گئے، فیڈرز کا لوڈ کم ہوکر 400 کی جگہ 160 ایمپئر صارفین کو اب 4گھنٹے کی جگہ 14گھنٹے کی بجلی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں