وفاقی وزیر پٹرولیم کی ہدایت پرغیر قانونی طور پر سوئی گیس استعمال کرنے والوں کیخلاف گرینڈ آپریشن،

57 کمپریسر اور 68 سوئی گیس میٹر منقطع

بدھ 23 جنوری 2019 17:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2019ء) وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان کی ہدایت پر سوئی نادرن گیس پشاور ریجن نے غیر قانونی طور پر سوئی گیس استعمال کرنے والوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا .آپریشن کے دوران سربند ،بہادر کلے، لنڈی سڑک، چارسدہ روڈ اور لنڈی ارباب سمیت دیگر ملحقہ علاقوں میں 6550 غیر قانونی پائپ لائن کاٹ دی گئی.اس کے علاوہ چھ ایف آئی آر درج کرا دی گئی جبکہ باقی 21 ایف آئی آرز کے اندراج کے لئے متعلقہ پولیس سٹیشنوں میں درخواستیں جمع کرا دی گئی ہیں.جنرل مینیجر سوئی گیس پشاور ریجن، ارباب ثاقب نے کہا کہ سوئی گیس پریشر میں خلل ڈالنے والے کمپریسر استعمال کرنے والوں کے خلاف بھی قانونی چارہ جوئی عمل میں لائی جارہی ہے تاہم اس ضمن میں 57 کمپریسر اور 68 سوئی گیس میٹر منقطع کر دیے گئے ہیں.انہوں نیمزید کہا کہ کرک اور کوہاٹ کے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ جوائنٹ آپریشن کے دوران پلاسٹر آف پیرس کے دس غیر قانونی کارخانوں کے کنکشن منقطع کرکے مالکان کے خلاف ایف آئی آر درج کرا دی گئی.پشاور سمیت جنوبی اضلاع میں فعال طور پر سوئی گیس کے غیر قانونی طور پر استعمال کرنے والوں کے خلاف دن رات کام کرے گی.گیس پریشرصحیح کرنے کے لئے متعدد پائپ لائن پر کام برق رفتاری سے جاری ہے جن میں 16 انچ قطر کی پائپ لائین حیات آباد کے لیے اور 12 انچ کا آپریشنل فیز پشاور میں ڈالا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ درہ آدم خیل میں 32 کلومیٹر کی گیس پائپ لائن مکمل ہونے کے قریب ہے۔اس سے درہ اور پشاور میں گیس کے کم دباؤ کے مسئلے پر قابو پا لیا جائے گا۔عوامی حلقوں کی جانب سے اس منصوبے کی کافی پذیرائی ہو?ی ہے۔نئی پائپ لائن کی وجہ سے گھریلو صارفین کے ساتھ کاروباری حلقوں کو بھی فائدہ ہوا ہے۔عمائدین علاقہ کی طرف سے حکومت کی پزیرائی بھی کی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں