افغانستان میں پائیدار امن ہی پاکستان اور خطے کے امن کا ضامن ہے، طاقت کے استعمال کی بجائے حکمت سے تنازعات کا حل ہونا چاہیے

، ملک دشمن عناصر قوم کے اذہان تبدیل کرنے کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں تاکہ عوام اور اداروں کے مابین غلط فہمیاں پیدا ہوں اور عملی طور پر پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کا راستہ روکا جاسکے، پاکستان کے 20کروڑ عوام ملک دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کو ناکام بنائیں گے ، امریکہ کی افغانستان میں ناکامیوں کی وجہ ان کی اپنی پالیسیاں ہیں، پاکستان اپنے فیصلوں میں مکمل آزاد اور خودمختار ہے سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل (ر) احسان الحق اور سابق سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) آصف یاسین ملک کا پاکستان ہائوس کے زیراہتمام سیمینار سے خطاب

بدھ 23 جنوری 2019 20:27

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2019ء) سابق عسکری قیادت نے کہا ہے کہ افغانستان میں پائیدار امن ہی پاکستان اور خطے کے امن کا ضامن ہے ،طاقت کے استعمال کی بجائے حکمت سے تنازعات کا حل ہونا چاہیے ، ملک دشمن عناصر قوم کے اذہان تبدیل کرنے کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں تا کہ عوام اور اداروں کے مابین غلط فہمیاں پیدا ہوں اور عملی طور پر پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کا راستہ روکا جاسکے، پاکستان کے 20کروڑ عوام ملک دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کو ناکام بنائیں گے ، امریکہ کی افغانستان میں ناکامیوں کی وجہ ان کی اپنی پالیسیاں ہیں ،پاکستان اپنے فیصلوں میں مکمل آزاد اور خودمختار ہے ۔

ان خیالات کا اظہار سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل (ر) احسان الحق ،سابق سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) آصف یاسین ملک نے بدھ کو پاکستان ہائوس کے زیراہتمام منعقدہ سیمینار سے خطاب کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

سیمنار میں ڈی جی پاکستان ہائوس رانا اطہر جاوید ،سابق سیکرٹری خارجہ سلمان بشیر، سابق سفراء ڈاکٹر شبانہ فیاض ، طارق عثمان حیدر ،ضمیر الحق اور ڈاکٹر اشفاق احمد نے بھی خطاب کیا ۔

سابقہ عسکری قیادت نے کہا کہ طاقت سے جنگ میں برتری نہیں حاصل کی جاسکتی اس کے لئے دشمن کو لڑائی کے بغیر بھی مصروف رکھ کر پیچھے دھکیلنے اور دشمن کے سر پر خوف قائم رکھنے سے بھی کامیابی حاصل ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دشمن کے عزائم سے ہمیں آگاہ رہنے کے ساتھ ساتھ اپنے قومی مفادات سے بھی بالکل واضح ہونا چاہیے تا کہ کسی قسم کے پراپیگنڈے کا شکار نہ ہوسکیں اور ادراوں کو بھی چاہیے کہ وہ 20کروڑ عوام کا اعتماد حاصل کرنے کے لئے اپنا اپنا کردار ادا کریں ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک آزاد اور خودمختار ملک ہے، کسی کو بھی اپنی ناکامیوں کا الزام اپنے اوپر تھوپنے نہیں دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا کا اہم ترین ملک ہے جس کے کردار کو دنیا نظر انداز نہیں کرسکتی ،افغانستان ،چین ،روس ،ایران اور اور دیگر ہسمایہ ممالک خطے میں پاکستان کے کردار کے معترف ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ثابت ہوچکا ہے کہ ڈومور کی پالیسی ناکام ترین پالیسی ہے ۔

معروف صحافی اور عالمی امور کے ماہر ایڈریان لیوی نے کہا کہ پاکستان کے خلاف استعمال ہونے والے سوشل میڈیا اور دیگر پراپیگنڈے کا خآتمہ کرنے کے لئے پاکستان کو بھی کردار ادا کرنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں اورخاص طور پر افغانستان میں پاکستان کے کردار کو محدود نہیں کیا جاسکتا، اس طرح کی کوششیں رائیگاں جائیں گی ۔طارق رائوف نے کہا کہ سٹریٹجک حکمت عملی کا بہترین استعمال ،فوج اور طاقت کے استعمال کے بغیر پریشر برقرار رکھا ہے اس کے لئے معاشی ،سماجی اور سفارتکاری کا بہترین انداز میں بطور ہتھیار استعمال کیا جاتا ہے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں