اپوزیشن فنانس بل کو پہلے پڑھ لیتی پھر احتجاج کرتی، فنانس بل سے قومی صنعتوں پر ٹیکس پر ریلیف دیا گیا ہے، مقامی صنعتوں کو فروغ ملے گا

وفاقی وزیر قومی صحت راجہ عامر کیانی کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

بدھ 23 جنوری 2019 23:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2019ء) وفاقی وزیر قومی صحت راجہ عامر کیانی نے کہا ہے کہ اپوزیشن فنانس بل کو پہلے پڑھ لیتی پھر احتجاج کرتی، فنانس بل سے قومی صنعتوں پر ٹیکس پر ریلیف دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیر خزانہ نے انتہائی زبردست فنانس بل پیش کیا جس سے مقامی صنعتوں کو فروغ ملے گا، ٹیکس پر مقامی صنعتوں کو ریلیف ملنے سے روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ دوست ممالک سے ملنے والے سرمایہ سے عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے فنانس بل اسمبلی میں پیش کیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اپوزیشن ایوان میں کاغذ سے ڈیسک بجاتی رہی، اگر وہ پہلے فنانس بل پڑھ لیتی تو اپوزیشن کو احتجاج کرنے کی ضرورت پیش نہ آتی، فنانس بل سے ہر چیز میں ریلیف دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں