حکومت نے فنانس بل سے 6.8 ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ دی ہے، اپنا گھر سکیم کیلئے 5 ارب روپے،

کاشتکاروں اور روزگار کیلئے قرضوں کیلئے رقوم مختص کی گئی ہیں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا افتخار درانی کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

بدھ 23 جنوری 2019 23:24

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2019ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا افتخار درانی نے کہا ہے کہ حکومت نے فنانس بل سے 6.8 ارب روپے کے ٹیکس میں چھوٹ دی ہے، اپنا گھر سکیم کیلئے 5 ارب روپے جبکہ کاشتکاروں اور روزگار کیلئے قرضوں کیلئے رقوم مختص کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عام آدمی کو فنانس بل میں ریلیف دیا گیا ہے جبکہ فنانس بل سے 6.8 ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صنعتوں پر ٹیکس میں چھوٹ دینے سے مقامی صنعتیں چلیں گی اور عوام کیلئے روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔ افتخار درانی نے کہا کہ اپنا گھر منصوبہ کیلئے 5 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں جبکہ کسانوں کو بھی قرضہ دینے کیلئے رقم مختص کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب عوام کے فائدہ کی بات کی جائے تو اپوزیشن واویلا شروع کر دیتی ہے، ماضی کی حکومت نے غریب آدمی کیلئے کچھ نہیں سوچا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں