موجودہ حکومت کو اقتصادی صورتحال کا ادراک نہیں ہے، نوید قمر

بدھ 23 جنوری 2019 23:42

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2019ء) اپوزیشن رہنماوں نوید قمر احسن اقبال نے حکومت کی طرف سے پیش کئے گئے منی بجٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی بجٹ اور پارلیمان کی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم کیا گیا ہے۔موجودہ حکومت کو اقتصادی صورتحال کا ادراک ہے اور نا ان کے پاس کوئی حل ہے۔انہوں نے کہاکہ73 تجاویز سے ریونیو کا حصول نہیں ہوگا کسی تجویز میں ریونیو کا ذکر نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈر ہے حکومت جلد مزید منی بجٹ کے اقدامات کرے گی ۔اپنا گھر سکیم کے لئے صرف پانچ ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن قومی اسمبلی میں اسکے حوالے سے رائے کا اظہار کرے گی۔ملک کے معاشی حالات درست نہیں ہیں۔آمدنی اور اخراجات کا فرق ھے،جس سے افراط زر پیدا ہوتا ہے۔انہوں نے کہاکہ بجٹ کا مقصد اس فرق کو ختم کرنا ہوتا ہے۔

دیکھنا یہ ھے کہ کیااس بجٹ میں مالی خسارے کو کم کرنے کے لئے کوئی اقدمات ہیں۔ایسا لگتا ہے کہ اگلا قدم آئی ایم ایف ہی ہوگا۔اگر ادھار پہ معیشت چلانی ہے تو پھر سابقہ حکومت پر تنقید کیوں کی جاتی تھی ۔انہوں نے کہا کہ حکومت قلیل مدتی قرضے لے رہی ہے،اپوزیشن چاہتی ہے کہ ملک میں استحکام رہے اور حکومت قائم رہے۔حکومت اگر اپنے بوجھ سے گر جائے تو کیا کرسکتے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں