سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے شعبہ کی بہتر ی کے لئے جدید ٹیکنالوجی کی ضرورت ہے ،ڈپٹی ڈائریکٹر این سی آر ڈی

جمعرات 24 جنوری 2019 16:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2019ء) قومی ادارہ برائے دیہی ترقی (این سی آر ڈی) کی ڈپٹی ڈائریکٹر ٹریننگ صباء سلیمی نے کہا ہے کہ سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کے شعبہ کو مزید بہتر کرنے کے لئے جدید ٹیکنالوجی کی ضرورت ہے، ترقی یافتہ مماملک کچرے کو ری سائیکل کر کے مختلف قسم کی مصنوعات تیار کررہے ہیں، ہمارا ادارہ سرکاری اور پرائیویٹ محکموں کی پیشہ ورانہ مہارت میں نکھار لانے کے لئے اہم کردار ادا کررہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کے موضوع پر این سی آر ڈی میں تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ادارے کا بنیادی مقصد دیہی علاقے میں ترقی لانا ہے کیونکہ ملک کی بڑی آبادی دیہاتی علاقوں میں رہائش پذیر ہے جن کا معیار زندگی بہتر کئے بغیر ترقی ممکن نہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں کچرا اٹھانے کے لئے بڑے شہروں میں سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کام کررہی ہیں جو بڑی محنت سے دن رات کچرا اکٹھا کرکے اس کو ٹھکانے لگا رہی ہیں مگر اس کچرے کو ری سائیکل کرکے ضرورت کی کئی اشیاء تیار کی جاسکتی ہیں۔

جس کے لئے جدید ٹیکنالوجی کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ جاپان میں پٹ بوتل کو ری سائیکل کرکے فائبر اور شرٹ تیار کی جارہی ہیں۔ اس کے علاوہ کئی ممالک میں گھریلو کچرے سے کھاد تیار کی جارہی ہے کیونکہ دنیا میں بڑتی ہوئی آبادی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ہمیں مختلف ایجادات کے علاوہ ری سائیکل کے شعبہ پر توجہ دینی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ہماری اس تربیتی ورکشاپ میں کشمیر ، پنجاب ، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان ،بلوچستان ، سندھ اور اسلام آباد سے 82 افراد کو سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کے شعبہ میں بہتری لانے کے لئے تربیت دی جارہی ہے۔

یہ افراد لوکل گورنمنٹ ، فشریز ، صوبائی وزارت داخلہ ، آئیسکو، زراعت، لائیو سٹاک ، یونیورسٹیوں ، میونسپل کارپوریشنوں اور دیگر اداروں میں افسران ہیں۔ورکشاپ میں شرکت کرنے والوں کو راولپنڈی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کا دورہ کرایا گیا جہاں پر ترکی کی کمپنی البراق کے جنرل منیجر آپریشن مراد شنگر نے ان کا استقبال کیا، اس موقع پر انہوں نے شرکاء کو بتایا کہ ہماری کمپنی روزانہ کی بنیاد پر راولپنڈی شہر سے ہزار ٹن کچرا اکٹھا کررہی ہے اور ہماری کمپنی گزشتہ چار سالوں سے کام کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت کو کچرے ری سائیکلنگ کے لئے پلانٹ لگانے چاہئیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں