فاٹا کیلئے وفاقی ترقیاتی پروگرام میں مختص تین ارب روپے میں سے کوئی رقم جاری نہیں کی گئی ، سینٹ کی قائمہ کمیٹی میں انکشاف

جائیداد کی رجسٹری کا کوئی طریقہ کارنہیں ،تعلیم اورصحت کی سہولیات ناپید صوبائی حکومت صورتحال بہتربنانے کیلئے اقدامات تیزکئے جائیں ، سینیٹرز

جمعرات 24 جنوری 2019 17:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2019ء) سینٹ کی قائمہ کمیٹی منصوبہ بندی میں انکشاف کیا گیا ہے کہ گذشتہ مالی سال کے دوران فاٹا کیلئے وفاقی ترقیاتی پروگرام میں مختص تین ارب روپے میں سے کوئی رقم جاری نہیں کی گئی جبکہ فاٹا کے سینٹرزنے کہا ہے کہ خیبرپختونخوامیں انضمام کے بعد مسائل میں اضافہ ہوا ہے ،جائیداد کی رجسٹری کا کوئی طریقہ کارنہیں تعلیم اورصحت کی سہولیات ناپید صوبائی حکومت صورتحال بہتربنانے کیلئے اقدامات تیزکئے جائیں ۔

جمعرات کو کمیٹی کا اجلاس آغا شاہ زیب درانی کی زیر صدارت ہوا سینٹر محمد آفریدی نے کہا کہ فاٹا کو خیبر پختونخواہ میں انضمام کر دیا گیا مگرنیا سسٹم نہیں لایا گیا جس کے باعث لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔

(جاری ہے)

جائیداد کی رجسٹری کا کوئی طریقہ کار نہیں انھوں نے مطالبہ کیا کہ پٹوار سرکل قائم کیے جائیں تاکہ غریب لوگوں کی زمین طاقتور لوگوں کے قبضے میں نہ جائے سینٹر عثمان کا کڑنے کہا کہ فاٹا کوخیبر پختونخوا میں ادغام سے علاقے کو پہلے سے زیادہ مسائل سے دوچار کر دیا گیا ہے فاٹا کے عوام کو تعلیم صحت سمیت تمام شعبوں میں مسائل کا سامنا ہے فاٹا کے مسائل کا جائزہ لینے کیلئے ذیلی کمیٹی بنائی جائے جو تمام ایجنسیوں کا دورہ کر کے اپنی سفارشات دے چیئرمین کمیٹی آغا شاہ زیب درانی کی رائے پرکمیٹی نے صوبائی حکومت کو معاملہ جلد حل کرنے کی سفارش کی خیبر پختونخواہ حکام نے کہا کہ گزشتہ مالی سال میں فاٹا کیلئے مختص ساڑھے تین ارب روپے سے کچھ نہیں ملا حکومت مالی وسائل فراہم کریگی تو فاٹا میں ترقیاتی کاموں میں تیزی آئے گی ۔

سیکریٹری پلاننگ ظفر حسن نے بتایا کہ مہمند ماربل سٹی منصوبے کو سی پیک میں شامل کر دیا گیا ہے منصوبے کوخصوصی اقتصادی زونز کی طرح کی سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔سینٹر محمد آفریدی نے بتایا کہ فاٹا میں گزشتہ دس سالوں میں سکول تباہ ہو گئے کی خیبر پختونخواہ حکام نے بتایا کہ فاٹا میں جتنے سکول تباہ ہوئے وہ تمام فوج نے دوبارہ تعمیر کردیئے ہیں انھوں نے بتایا کہ وزیراعظم نے فاٹا میں دو ماہ میں طبی سہولیات میں بہتری کی ہدایت کی ہے فاٹا میں سینئر ڈاکٹروں کی پوسٹیں بہت کم ہیں اب نئی پوسٹ پیدا کی جا رہی ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں