احتجاج کی کال کام کرگئی ، ا علی نواز اعوان کے وفاقی تعلیمی اداروں کے ڈیلی ویجز وکنٹریکٹ ملازمین سے مذاکرات کامیاب

اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے پر من وعن عملدرآمد ،سپریم کورٹ میں دائر اپیل واپس لی جائے گی،معاون خصوصی کی یقین دہانی

منگل 12 فروری 2019 22:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 فروری2019ء) احتجاج کی کال پر حکام جاگ اٹھے،وزیر اعظم کے معاون خصوصی علی نواز اعوان کے وفاقی تعلیمی اداروں کے ڈیلی ویجز وکنٹریکٹ ملازمین سے مذاکرات کامیاب،معاون خصوصی نے یقین دہانی کروائی ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے پر من وعن عملدرآمد کیا جائے گا جبکہ سپریم کورٹ میں دائر اپیل واپس لی جائے گی،ذرائع کے مطابق پندرہ فروری کو ملازمین کے احتجاج کی کال کے بعد مذاکرات میں وفاقی نظامت تعلیمات میں علی نواز اعوان،ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر علی احمد کھرل،فریقین کے وکلائ اور ڈیلی ویجزملازمین کے نمائندوں نے شرکت کی،ڈیلی ویجزملازمین کے وکلائ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویڑن بینچ کے فیصلہ پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ عدالت نے کابینہ کمیٹی سے مستقلی کی سفارشات والے ملازمین کو تین ماہ میں جوائننگ دینے،باقی ایک سے پندرہ گریڈ کے ملازمین کو کابینہ کی منظوری جبکہ گریڈ سولہ کے ملازمین کو ایف پی ایس سی بھجوانے کی ہدایت کر رکھی ہے،وفاقی نظامت تعلیمات کے لیگل سیکشن نے بریف کیا کہ عدالتی فیصلہ کے خلاف موجودہ حکومت نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر رکھی ہے،جس پر علی نواز اعوان نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب اپیل دائر کی گئی تب کابینہ تشکیل نہیں تھی جھوٹ نہ بولیں،تحریک انصاف لیگل ونگ کے علی بخاری ایڈوکیٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویڑن بینچ کے فیصلے کا جائزہ لینے کے بعد رائے دی کہ واضح فیصلے میں ملازمین کو ریلیف دیا جائے جن کے مستقلی کے نوٹیفکیشن جاری کر دئیے گئے ان کو پوسٹنگ دے دی جائے،علی نواز اعوان نے ڈیلی ویجزملازمین کو یقین دہانی کروائی ہے کہ معاملہ وزیر خزانہ اسد عمر اور وزیر تعلیم شفقت محمود سے مشاورت کے بعد حل کیا جائے گا، وزیر اعظم نے ٹاسک دیا ہے کہ ان ملازمین کا معاملہ حل کیا جائے اور ان کو ریگولرائز کیا جائے،مذاکرات کے بعد ینگ ٹیچرز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایک ہفتہ کے لیے پندرہ فروری کو ہونے والے احتجاج کو ملتوی کر دیا جائے، زیاد

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں