پاکستان کیلئے 50 ارب ڈالرز کا پیکج

چین، سعودی عرب، یو اے ای اور قطر آئندہ پانچ برس میں مجموعی طورپر پاکستان میں پچاس ارب ڈالر کے منصوبے لگائیں گے، سعودی عرب پاکستان میں 15ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا،چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ ہارون شریف

منگل 12 فروری 2019 22:52

پاکستان کیلئے 50 ارب ڈالرز کا پیکج
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 فروری2019ء) چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ ہارون شریف نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب پاکستان میں 15ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔ جبکہ چین ، سعودی عرب ، یو اے ای اور قطر آئندہ پانچ برس میں مجموعی طورپر پاکستان میں پچاس ارب ڈالر کے منصوبے لگائیں گے۔

(جاری ہے)

منگل کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین ہارون شریف نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد کے دورے کے دوران پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دس سے زائد ایم او یوز پر دستخط کیے جائیں گے۔

سعودی عرب پاکستان میں 15ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا جبکہ چین ، سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات اور قطر اگلے پانچ سالوں میں پچاس ارب ڈالر کے منصوبے لگائیں گے ۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورے کے دوران آئل ریفائزی ، پٹرولیم کیمیکل پلانٹ اور معدنیات کے معاہدے ہونگے ۔ سولر اور ونڈو انرجی کے منصوبے لگانے کا اعلان بھ متوقع ہے جبکہ قیدیوں کے تبادلے اور متبادل توانائی کے منصوبوں کے ایم او یوز پر بھی دستخط کیے جائیں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں