حکومت کا گیس ٹیرف پر نظرثانی کا فیصلہ، سفارشات طلب

جمعہ 15 فروری 2019 23:22

حکومت کا گیس ٹیرف پر نظرثانی کا فیصلہ، سفارشات طلب
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 فروری2019ء) وفاقی حکومت نے گیس ٹیرف پر نظرثانی کا فیصلہ کرتے ہوئے سفارشات طلب کرلی ہیں۔ حکومت نے گیس ٹیرف پر نظرثانی کا فیصلہ کرتے ہوئے سفارشات طلب کرلی ہیں، 300 کیوبک میٹر ماہانہ سے زیادہ گیس استعمال کرنے والے صارفین کو رعایت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ آئندہ ہفتے گیس ٹیرف کے نئے سلیب سے متعلق کابینہ کی توانائی کمیٹی منظوری دے گی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر پیٹرولیم کو فوری طور پر انکوائری کی ہدایت کی تھی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں