قومی اسمبلی کا18فروری کو ہونے والا اجلاس 20فروری کی شام چار بجے ہوگا ، شیڈول جاری

محمد بن سلمان کی آمد پر ریڈ زون مکمل سیل کر دیا جائے گا، مشکلات کے پیش نظر چھٹی دیدی گئی ، ترجمان قومی اسمبلی

ہفتہ 16 فروری 2019 17:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2019ء) قومی اسمبلی کے پیر کو ہونے والے اجلاس کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا ہے،18فروری کو ہونے والا اجلاس 20فروری کی شام چار بجے ہوگا ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق قومی اسمبلی کا پیر مورخہ 18 فروری کی شام 4 بجے ہونے والا اجلاس اب بدھ مورخہ 20 فروری کی شام 4 بجے ہو گا۔ترجمان قومی اسمبلین کے مطابق محمد بن سلمان کی آمد پر ریڈ زون مکمل سیل کر دیا جائیگا۔ ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سین قومی سیکرٹریٹ کے ملازمین کو ممکنہ مشکلات کے پیش نظرن سوموار کو چھٹی دیدی گئی ہے۔ترجمان کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ملازمین اب منگل کو اپنی ڈیوٹی پر آئیں گے

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں