پوری قوم اپنی مسلح افواج کے شانہ بہ شانہ دشمن کے عزائم خاک میں ملانے کیلئے ساتھ اور تیار ہے،پیر علی بخاری

ہفتہ 16 فروری 2019 19:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2019ء) ممبر آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی ،سجادہ نشیں درگاہ بساہاں شریف و سینئر رہنما مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر پیر علی بخاری نے کہا کہ پوری قوم اپنی مسلح افواج کے شانہ بہ شانہ دشمن کے عزائم خاک میں ملانے کے لئے ساتھ اور تیار ہے۔

(جاری ہے)

مقبوضہ کشمیر میں ہندوستانی فوجیوں کی ہلاکت اس کی اپنی ناکامی اور کشمیری کش پالیسی کا نتیجہ ہے صحافیوں کے ایک گروپ سے گفتگو کرتے ہوئے پیر علی رضا نے کہا کہ پاکستان اور بھارت میں امن کی راہ کشمیر سے ہوکر ہی گزرتی ہے، پائیدار امن وسلامتی اور ترقی کے لئے مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں اور مظلوم کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل کرنے کا وعدہ پواکیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی قیادت عقل اور ہوش کے ناخن لے، سرجیکل اسٹرائیک کی باتیں حماقت ہیں، ہماری بہادر مسلح افواج دشمن کے ہر مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دے چکے ہیں، آئندہ انشائ اللہ اس سے بھی زیادہ موثر انداز میں جواب دیں گے، پوری قوم اپنی مسلح افواج کے شانہ بہ شانہ دشمن کے عزائم خاک میں ملانے کے لئے ساتھ ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں