سعودی عرب آر ایل این جی پلانٹس میں 4 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریگا جو ایک سے دو سال میں ہوگی

پیر 18 فروری 2019 18:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2019ء) پاکستان میں سعودی عرب آر ایل این جی پلانٹس میں 4 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا جو ایک سے دو سال میں ہوگی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایکوا پاور قابل تجدید توانائی شعبے میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریگا، سعودی فنڈ برائے پاکستان ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریگا اور سعودی عرب سے مڈٹرم سرمایہ کاری آئیگی۔

پیٹروکیمیکل منصوبوں میں سرمایہ کاری ایک ارب ڈالر تک بڑھائی جائے گی جو 2 سے 3 سال کے اندر بڑھائی جائے گی۔خوراک و زراعت کے منصوبوں میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی، طویل مدتی سرمایہ کاری 3 سے پانچ سال تک محیط ہوگی، آرامکو آئل ریفائنری 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی جب کہ معدنی ترقیاتی سیکٹر میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں