زمین الاٹمنٹ کیس: عبدالغنی مجید کے وارنٹ گرفتاری چیلنج کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری

پیر 18 فروری 2019 19:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 فروری2019ء) سلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس عامر فاروق اورجسٹس محسن اخترکیانی پرمشتمل ڈویڑن بنچ نے سندھ کنٹرول اتھارٹی میں زمین کی الاٹمنٹ کیس میں عبدالغنی مجیدکیوارنٹ گرفتاری چیلنج کیے جانے کی درخواست پرفریقین کونوٹس جاری کردیے۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز سماعت کیدوران درخواست گزارکے وکیل کاکہنا تھاکہ 18 اگست 2018 کو درخواست گزار اے جی مجید پر ایف آئی آر درج ہوئی،اسی ایف آئی آر کے سلسلے میں کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے تحفظات پر تفتیش شروع ہوئی،نیب اتھارٹی جانتی تھی کہ اے جی مجید جیل میں ہیں مگر نیب کی جانب سے نوٹس ان کے گھر بھیجا گیااس پرعدالت نے استفسارکیاکہ کیا اے جی مجید اب تک جیل میں ہیں،جس پر وکیل نے بتایاکہ جی اے جی مجید اب تک کراچی کی ملیر جیل میں ہیں،اے جی نجید کو 28 جنوری 2019 کو جیل میں نوٹس موصول ہوا،اے جی مجید نے سپریڈنٹ جیل کے ذریعے نوٹس کا جواب دیا، اسی29 جنوری کو نیب کے سامنے پیش ہونا تھا جبکہ 28 کو ہی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گییاس پرعدالت نے استفسارکیاکہ کیا انوسٹیگیشن اسلام آباد میں ہو رہی ہے،جس پر وکیل نے بتایاکہ نہیں انوسٹیگیشن کراچی نیب میں ہو رہی ہے لیکن نوٹس اسلام آباد نیب سے جاری ہوا، دلائل سننے کے بعدعدالت نے تمام فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئیکیس کی سماعت 26 فروری تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں