کرایہ داری کیس ، ماتحت عدالت کا فیصلہ برقرار،اسلام آبادکی ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹ درخواست خارج کر دی

جمعرات 21 فروری 2019 16:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2019ء) اسلام آبادکی ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹ نے کرایہ داری کیس میں ماتحت عدالت کا فیصلہ برقراررکھتے ہوئے درخواست خارج کر دی ۔جمعرات کو کیس کی سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سہیل ناصر نے کی۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے ماتحت عدالت کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے کرایہ دارکی درخواست خارج کردی۔شہری سنتوش کمارنے ایف سیون کے علاقہ میں نجی پلازہ کہ دوکان کرایہ پرلے رکھی تھی ۔ درخواست گزار نے کہاکہ دوکان کرایہ پرلینے کا معائدہ 2013 تک تھا۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ ماتحت عدالت سے جاری دوکان خالی کرانے کاحکم منسوخ کیاجائے۔عدالت نے فیصلہ کے خلاف اپیل کوتحریری معاہدہ اوردیگرثبوت نہ ہونے پرخارج کردیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں