ملک امین اسلم سے چینی کونسل کے وفد برائے بین الاقوامی تعاون ، ماحولیات اور ترقی کی ملاقات

وزیر مملکت نے وفد کو وزارت موسمیاتی تبدیلی کے مختلف پروجیکٹ کی تفصیلات سے آگاہ کیا

جمعرات 21 فروری 2019 17:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2019ء) وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم سے چینی کونسل کے وفد برائے بین الاقوامی تعاون ، ماحولیات اور ترقی (سی سی آئی سی ای ڈی ) نے ملاقات کی وفد کی سربراہی کے سینئر مشیر آرتھر جان حینسن اور مشترکہ ٹیم ڈائرکٹر آبان مارکر کمراجی نے کی ۔ وفد میں چین کے محکمہ ماحولیات سے تعلق رکھنے والے افسران بھی شامل تھے۔

ملک امین اسلم نے وفد کو وزارت موسمیاتی تبدیلی کے مختلف پروجیکٹ کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور مزید بتایا کہ حکومت پاکستان گوادر شہر کو زیرو کابن ایمیشن سٹی بنا رہی ہے اور اس حوالے سے گوادر شہر میں موجودہ اسسال دس ملین درخت کی شجرکاری ، سولر سٹریٹ لائٹس ، بجلی سے چلنے والی گاڑیاں اور بسیں، جیسے پروجیکٹ زیر عمل ہیں۔

(جاری ہے)

ملک امین اسلم نے مزید بتایا کہ ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے ہماری پالیسی واضح ہے اور ماحولیاتی تحفظ کے لیے ہم ہر ممکن قدم اٹھاہیں گے اور اس حوالے سے حکومت پاکستان نے چین سے ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے مفاہمتی یاداشت بھی دستخط کیے ہیں جس کے تحت سیلاب کے پانی کا انتظام، ماحولیاتی تبدیلی کی روک تھام ، جنگلی حیوانات کاتحفظ شامل ہے۔

ریچارج پاکستان پراجکیٹ کے حوالے سے ملک امین اسلم نے بتایا کہ رام سار کنوینشن کے تحت دریائیسندھ کے دائیں اور بائیں چودہ مقامات ایسے ہیں جو بڑی پیمانے پر پانی زخیرہ کرنے کیلئے موضوع ہیں جس سے ویٹ لینڈ علاقے بحال ہونگے۔ ملک امین اسلم نے کہا کہ پاک چین تعلیقات سیپیک اور بیلٹ اینڈ روڈ اینیشیٹو (بی آر آئی ) سے کافی قبل ہے اور بیلٹ اینڈ روڈ اینیشیٹو ( بی آر آئی ) کے تحت سی پیک سب سے جدید اور عالمگیر پروجیکٹ ہے - وفد نے وزارت موسمیاتی تبدیلی کے اقدامات کو سراہا اور چین میں مختلف ماحولیاتی تحفظ کے پروجیکٹ ، چین کے نیشنل پارک کی توسیع کیلیے اٹھاہے گئے طریقہ کار اور کرین وال جیسے پروجیکٹ کی تفصیلات بتائیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں