14 ویں فوڈ اینڈ ہاسپیٹیلٹی نمائش عمان میں 14سے 16اکتوبر تک ہوگی

جمعرات 21 فروری 2019 19:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2019ء) ٹی ڈی اے پی نے مسقط، عمان میں منعقد ہونے والی 14 ویں فوڈ اینڈ ہاسپیٹیلٹی ایگزیبیشن میں شرکت کے خواہش مند اداروں سے 15 مارچ 2019تک درخواستیںطلب کی ہیں۔

(جاری ہے)

اتھارٹی کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق عالمی تجارت نمائش کا انعقاد 14 سے 16 اکتوبر 2019کو ہو گا جس میں فوڈ، ڈرنکس، ڈیری، ٹی کافی، کیٹرنگ مصنوعات اور ریسٹورنٹ، کیفے، پراسیسنگ و پیکجنگ کی خدمات وغیرہ تیار و برآمد کرنے والے ادارے شرکت کے ذریعے اپنی مصنوعات اور خدمات کی نمائش کر سکیں گے۔

نمائش میں شرکت کے ذریعے انہیں عالمی خریداروں سے کاروباری معاملات طے کرنے کا موقع ملے گا جس سے برآمدات کے فروغ میں مدد ملے گی۔ اس حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں