اے این ایف کی 24ملک گیر کارروائیاں ،3ارب90کروڑ17لاکھ روپے مالیت کی 5028.809 کلوگرام منشیات برآمد کر لی

منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث دو خواتین، دو اشتہاری ملزمان سمیت 29گرفتار، 5گاڑیاںتحویل میں لے لیں گئیں برآمد شدہ منشیات میں 4944.966 کلو گرام چرس،60کلو گرام افیون، 17.043 کلو گرام ہیروئن اور 6.8 کلو گرام میتھ ایمفیٹا مائن شامل ہیں، ڈی جی اے این ایف

جمعرات 21 فروری 2019 21:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2019ء) اے این ایف نے 24ملک گیر کاروائیوں کے دوران3ارب90کروڑ17لاکھ روپے مالیت کی 5028.809 کلوگرام منشیات برآمد کر لی ۔منشیات کی اسمگلنگ میں ملوثدو خواتین اور دو اشتہاری ملزمان سمیت 29گرفتارجبکہ 5گاڑیاںتحویل میں لے لیں گئیںاینٹی نارکوٹکس فورس پاکستان نے ڈی جی اے این ایف میجر جنرل محمد عارف ملک کی خصوصی ہدایت پر ملک میں انسدادِ منشیات مہم مزید تیز کرتے ہوئے 24ملک گیر کاروائیوں کے دوران3ارب90کروڑ17 لاکھ روپے بین الاقوامی مالیت کی 5028.809کلوگرام منشیات برآمد کر لیں جبکہ منشیات اسمگلنگ میں ملوث دو خواتین اور دو اشتہاری ملزمان سمیت 27کوحراست میں لے لیا اور5گاڑیاںبھی تحویل میں لے لیں۔

برآمد شدہ منشیات میں 4944.966 کلو گرام چرس،60کلو گرام افیون، 17.043 کلو گرام ہیروئن اور 6.8 کلو گرام میتھ ایمفیٹا مائن شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اے این ایف کوئٹہ نے ضلع قلعہ عبداللہ کی تحصیل گلستان کے علاقے کلی درگئی سے 3719 کلوگرام چرس ، ایک کرائون سیلون کار اور ایک اے کے ۔47بمعہ ایک میگزین اور 12 گولیوں کے برآمد کر لی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق، یہ منشیات محفوظ اشارہ ملنے پر علاقے میں اور بیرون ملک اسمگل کرنے کی غرض سے چھپائی گئی تھی۔

اے این ایف راولپنڈی نے اطلاعات پر مبنی ایک کاروائی کے دوران، ایم ۔ون موٹروے ٹال پلازہ ، اسلام آباد کے خارجی مقام سے ایک ایسوزو منی ٹرک کو قبضے میں لے کر اس کے ٹول بکس میں چھپائی گئی 24 کلوگرام چرس برآمد کر لی۔گاڑی میں موجود فیصل آباد کے رہائشی طارق محمود اور ننکانہ صاحب کے رہائشی غلام قمر کو موقع پر حراست میں لے لیا گیا۔ دوسری کاروائی کے دوران، اے این ایف راولپنڈی نے مین جی ٹی روڈ ، سوہاوہ ، جہلم پر واقع ترکی ٹال پلازہ کے سے ایک ہنڈا سِوک کار کو تحویل میں لے کر اس کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 10 کلوگرام چرس برآمد کر لی۔

گاڑی میں موجود مردان کے رہائشی کامران خان کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔ اطلاعات پر مبنی تیسری کاروائی کے دوران، اے این ایف راولپنڈی نے اسلام آباد میں واقع غوری ٹائون فیز۔3 کے خارجی دروازے کے قریب سے ایک سوزوکی مہران کار کو تحویل میں لے کر اس میں موجود 5 کلوگرام چرس برآمد کر لی۔ گاڑی میں موجود خیبر ایجنسی کے رہائشی خان نواز، نور گُل اور صوابی کے رہائشی کومل، لائبہ اور سدیس (3 سالہ بچہ) کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔

3 کلوگرام چرس گرفتار شدہ ملزمہ کومل کے ذاتی قبضے سے جبکہ 2 کلوگرام چرس گاڑی سے برآمد کی گئی ۔ چوتھی کاروائی کے دوران، اے این ایف راولپنڈی نے قطر ائیرویز کی پرواز نمبر QR-601 سے ہنگو کے رہائشی عبدالحکیم کو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے گرفتار کر کے ملزم کے سامان کے پیکنگ میٹریل میں چھپائی گئی 1.29 کلوگرام چرس برآمد کر لی۔ پانچویں کاروائی کے دوران، اے این ایف راولپنڈی نے پرواز نمبر پی کے ۔

301سے کراچی روانہ ہونے والے اسلام آباد کے رہائشی زینت اللہ کو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے گرفتار کر کے ملزم کے ٹرالی بیگ میں چھپائی گئی 540 گرام چرس برآمد کر لی۔ چھٹی کاروائی کے دوران، اے این ایف راولپنڈی نے پرواز نمبر EK-615 سے ریاض (سعودی عرب) روانہ ہونے والے پشاور کے رہائشی سمیع اللہ کو اسلام آباد سے گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 700 گرام ایمفیٹا مائن برآمد کر لی۔

اے این ایف لاہور نے ملتان کے رہائشی محمد اصغر اور غلام حیدر کو پرانے شجاع آباد روڈ، ملتان سے گرفتار کر کے ملزم کے قبضے سے 2.6 کلوگرام چرس برآمد کر لی۔ دوسری کاروائی کے دوران ، اے این ایف لاہور نے پرواز نمبر PK-747 سے مدینہ (سعودی عرب ) روانہ ہونے والے سرگودھا کے رہائشی محمد صدیق کو علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ ، لاہور سے گرفتار کر کے ملزم کے سفری بیگ میں موجود 1.5 کلوگرام میتھ ایمفیٹامائن برآمد کر لی۔

تیسری کاروائی کے دوران، اے این لاہور نے لاہور میں واقع علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے کارگو کمپلیکس میں واقع ایک کورئیر سروس کے دفتر سے اٹلی بھیجے جانے والے ایک پارسل قبضے میں لے کر اس میں موجود کراٹے بیلٹ میں جذب کی گئی 700 گرام ہیروئن برآمد کر لی۔ اطلاعات پر مبنی ایک کاروائی کے دوران، اے این ایف پشاور نے ضلع خیبر ایجنسی، تحصیل جمرود، شاہ کس کے علاقے بسائی بابا کے قریب زمین میں دبائی گئی 1178 کلوگرام چرس ، 60 کلوگرام افیون اور 13.5کلوگرام ہیروئن برآمد کر لی۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق، منشیات محفوظ اشارہ ملنے پر بیرون ملک اسمگل کئے جانے کی غرض سے چھپائی گئی تھی۔ اطلاعات پر مبنی ایک اور کاروائی کے دوران، اے این ایف پشاور نے قطرا ئیرویز کی پرواز نمبر QR-601 سے دوہا روانہ ہونے والے کرم ایجنسی کے رہائشی ابو بکر کو پشاور انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے گرفتار کر کے ملزم کے سوٹ کیس میں چھپائی گئی 2.43 کلوگرام چرس برآمد کر لی۔

تیسری کاروائی کے دوران، اے این ایف پشاور نے قطرا ئیرویز کی پرواز نمبر QR-601 سے دوہا روانہ ہونے والے اوڑک زئی ایجنسی کے رہائشی ساجد الرحمٰن کو پشاور انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے گرفتار کر کے ملزم کے کیری بیگ میں چھپائی گئی 1.006 کلوگرام چرس برآمد کر لی۔ اطلاعات پر مبنی چوتھی کاروائی کے دوران، اے این ایف پشاور نے ہائپر مال، رنگ روڈ ، پشاور کے قریب سے ایک ٹویوٹا جی ایل آئی کار کو تحویل میں لے کر اس میں موجود کپڑوں کے دو ڈبوں میں چھپائی گئی 550 گرام ہیروئن قبضے میں لے لی۔

گاڑی میں موجود کرم ایجنسی کے رہائشی عمران نامی ملزم کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔ اطلاعات پر مبنی پانچویں کاروائی کے دوران، اے این ایف پشاور نے دلزک روڈ، پشاور سے پشاور کے رہائشی ریاض اور رضی گُل جبکہ کرم ایجنسی کے رہائشی حکمران خان کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضے سے 110 ہیروئن بھرے کیپول جن کا وزن 730 گرام بنتا ہے برآمد کر لئے۔ چھٹی کاروائی کے دوران، اے این ایف پشاور نے مظفر گڑھ کے رہائشی غلام رسول کو موٹروے ٹال پلازہ ، پشاور سے ایک مسافر بس سے گرفتار کر کے ملزم کے موزوں میں چھپائی گئی 473 گرام ہیروئن برآمد کر لی۔

ساتویں کاروائی کے دوران، اے این ایف پشاور نے موٹروے ٹال پلازہ ، پشاور سے مظفر گڑھ کے رہائشی غلام حسین کو ایک مسافر بس سے حراست میں لے کر اس کے موزوں میں چھپائی گئی 590گرام ہیروئن برآمد کر لی۔ آٹھویں کاروائی کے دوران، اے این ایف پشاور نے قطرا ئیرویز کی پرواز نمبر QR-601 سے دوہا روانہ ہونے والے ہنگو کے رہائشی محمد بلال کو پشاور انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے گرفتار کر کے ملزم کے بیگ میں چھپائی گئی 500 گرام ہیروئن برآمد کر لی۔

نویں کاروائی کے دوران، اے این ایف پشاور نے قطرا ئیرویز کی پرواز نمبر QR-601 سے دوہا روانہ ہونے والے ہنگو کے رہائشی محمد منان کو پشاور انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے گرفتار کر کے ملزم کے پاس موجود لوڈو میں چھپائی گئی 1.1 کلوگرام چرس برآمد کر لی۔اے این ایف کراچی نے پرواز نمبر PA-170 سے سعودی عرب روانہ ہونے والے کراچی کے رہائشی سعید الرحمٰن اور نواب علی کوجناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ ،کراچی سے گرفتار کر کے ملزمان کے سامان میں موجود 1.47 کلوگرام میتھ ایمفیٹامائن برآمد کر لی۔

دوسری کاروائی کے دوران، اے این ایف کراچی نے پرواز نمبر SV-701 سے سعودی عرب روانہ ہونے والے چارسدہ کے رہائشی گلفام کوجناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ ،کراچی سے گرفتار کر کے اس کے سامان میں موجود مٹھائی کے ڈبے میں چھپائی گئی 1.4 کلوگرام میتھ ایمفیٹامائن برآمد کر لی۔ تیسری کاروائی کے دوران ، اے این ایف کراچی نے کراچی میں واقع ایک کورئیر سروس دفتر سے جدہ روانہ ہونے والے 4 زنانہ ملبوسات کا ایک پارسل قبضے میں لے کر ان میں چھپائی گئی 1.45 کلوگرام میتھ ایمفیٹامائن برآمد کر لی۔

مزید برآں پہلے سے درج شدہ مقدمات کی میں اشتہاری ملزمان کی گرفتاریوں کی کوششوں کے نتیجے میں اے این ایف لاہور نے لاہور کے رہائشی سید محمد انور اور اے این ایف کراچی نے کراچی کے رہائشی حامد علائو الدین کو گرفتار کر لیا۔ تمام مقدمات اے این ایف کے متعلقہ تھانوں میں درج کر لئے گئے ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں