پشتونخوا ملی عوامی پارٹی ، اسلام آباد کے زیر اہتمام مادری زبانوں کے عالمی دن کے موقع پر تقریب

جمعرات 21 فروری 2019 22:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2019ء) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی ، اسلام آباد کے زیر اہتمام مادری زبانوں کے عالمی دن کے موقع پر جمعرات کو نیشنل پریس کلب میں خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس کی صدارت پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی صدر سینیٹر عثمان خان کاکڑ نے کی جبکہ اس موقع پر صوبائی سیکرٹری سابق صوبائی وزیر عبد الرحیم زیارت وال ،سرائیکی نیشنل پارٹی کے صدر عبد المجید کانجو ، پشتونخوا میپ اسلام آباد کے سیکرٹری عبد القیوم خان اچکزئی ، صوبائی نائب صدر عبد القہار ودان ، عبد الکریم بریال ، افغانستان قونصیلٹ نمائندہ حضرت ولی ، افکار خان ، خلیفہ عبد القیوم ، طیب خان ، منظور آفریدی ، راشد خان خٹک سمیت ملک بھر سے شعرائ ، لوک فنکاروں ، ادبیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان 23مارچ1940 ? ئ کی قرارداد کے تحت وجود میں آیا ، قرار داد کے متن میں واضح طور پر لکھا تھا کہ تمام اکائیاں آزاد اور خود مختار ہو ں گی لیکن شروع دن سے قرارداد کی روح سے انکار کیا گیا جو ملک میں مسائل کا سبب بنا ہوا ہے ، ملک میں تمام غیر آئینی ، غیر قانونی اور غیر جمہوری اقدامات کی جمہوری سیاسی پارٹیوں نے مخالفت کی انہی غیر جمہوری اقدامات کی مخالفت پر خان شہید عبد الصمد خان نے عمر قید اور جیل میں صعبوتیں برداشت کیں آج ملک میں پشتو، پنجابی ، سندھی ، بلوچی اور سرائیکی زبانیں تعلیمی ، دفتری ، عدالتی اور کاروباری زبانیں نہیں ہیں ہم ملک کی فیڈریشن میں قوموں کی برابری ، قومی وسائل ، قوموں کے اختیار، جمہور کی حکمرانی ، پارلیمنٹ کی بالادستی اور تمام قوموں کی زبانوں کو تعلیمی ، کاروباری ، سرکاری ، دفتری اور عدالتی زبانیں قرار دینے کا مطالبہ ہے ، ہم پشتون وحدت ، پشتون ملی تشخص اور پشتون قومی وسائل پر پشتونوں کے اختیار کا مطالبہ کرتے ہیں اور بلوچستان میں پشتون ، بلوچ برابری ضروری ہے۔

مادری زبانوں کے عالمی دن کی مناسبت سے ہم پاکستان میں قوموں کی زبانوں میں پروگرام نشر نہ کرنے پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں اور بین الاقوامی سطح پر مختلف ممالک سے ریڈیو ، ٹیلی ویڑن پر پشتو پروگرام نشر کرنے پر ان کے مشکور ہیں۔مادری زبانوں کے عالمی زن کی مناسبت سے ہر پشتون نے یہ عہد کرنا ہوگا کہ وہ پشتو بولنے ، لکھنے میں اپنا مثبت کردار اد اکرینگے ، ہم دنیا کی تمام زبانوں کو اللہ تعالی کی عطا سمجھتے ہیں اور ان کی قدر کرتے ہیں ہمیں اپنی مادری زبان عزیز ہے اور اس کے فروغ کیلئے بحیثت قوم اقدامات اٹھانے ہوں گے اور حکومت اور ریاست کی حیثیت سے پشتو زبان کے فروغ میں کردار ادا کرنا ہوگا تقریب میں پشتو ادب پر شعرائ نے زبردست کلام پیش کیا اور خوب داد سمیٹی جبکہ تقریب کے اختتام پر لوک فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں