انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آبادکی زیر صدارت اجلاس ،

بین الاقوامی و علاقائی صورتحال کے پیش نظر درپیش سکیورٹی چیلنجز کا احاطہ کیا گیا

جمعہ 22 فروری 2019 16:56

انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آبادکی زیر صدارت اجلاس ،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2019ء) انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں بین الاقوامی و علاقائی صورتحال کے پیش نظر درپیش سکیورٹی چیلنجز کا احاطہ کیا گیا ،اجلاس میں ڈی آئی جی سکیورٹی وقار احمد چوہان، ڈی آئی جی آپریشنز وقارالدین سید،ایس ایس پی ٹریفک فرخ رشید،ایس ایس پی ہیڈ کوارٹرز عرفان طارق،اے آئی جی آپریشنز سردار غیاث گل ،ایس پی انوسٹی گیشن سید مصطفٰی تنویر ،ایڈیشنل ایس پی سکیورٹی آپریشنز حسام بن اقبال اور تمام زونل ایس پیز نے شرکت کی ، اجلاس میںاسلام آباد پولیس کے سینئر افسران کو احکامات جاری کئے گئے خصوصا ًڈی آئی جی سکیورٹی وقار احمد چوہان اور ڈی آئی جی آپریشنز وقار الدین سید تمام سکیورٹی کا ازسر نو جائزہ لیں گے اور جہاں جہاں کمی ہے دور کیا جائے اور موجودہ وسائل کو انتہائی پیشہ وارانہ طریقہ سے استعمال کیا جائے ،اس موقع پر آئی جی اسلام آباد نے کرائون پرنس محمد بن سلیمان کے دورہ کے دوران ڈی آئی جیز اور ان کی ٹیم کی دیگر سکیورٹی اداروں کے ساتھ مل کر بہترین سکیور-ٹی انتظامات کرنے پر شاباش دی اور ان کی کارکردگی کو سراہا، اس کے علاوہ راولپنڈی میں حالیہ دہشت گردی کے واقعہ کے بعد تمام سکیورٹی ڈیوٹی کو ہائی الرٹ کیا جائے اور سکیورٹی پر تعینات تمام افسران و جوانوں کو ڈیوٹی کے بارے میں بریف کیا جائے ،آئی جی اسلام آباد نے مزید ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وی وی آئی پیز ،وی آئی پیز اور معزز ججز صاحبان کی سکیورٹی کا از سر نوجائزہ لیا جائے اور ان کی سکیورٹی کو ترجیحی بنیادوں پر بڑھایا جائے ،اسی طرح پولیس افسران اپنی ذاتی سکیورٹی کو بھی موثر بنائیں جبکہ تھانہ جات اور تمام اہم پولیس عمارات پر سکیورٹی کو سخت کیا جائے ،اجلاس کے دوران آئی جی اسلام آباد نے کرائم کنٹرول کرنے کے بارے میں افسران کو ہدایات دیں،آئی جی اسلام آباد نے تمام افسران کو مزید احکامات دئیے کہ منشیات فروشوں اور لینڈ مافیا کے خلاف نئی جد ت کے ساتھ آپریشن کو شروع کیا جائے اور اس سلسلہ میں کسی قسم کی کوتاہی لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی ،انہوں نے کہا کہ شہریوں کے ساتھ مہذب طریقے سے پیش آیا جائے اور دوران چیکنگ ان کے ساتھ عزت و احترام سے بات کی جائے ،اجلاس دو گھنٹے تک جاری رہا اور آخر میں آئی جی اسلام آباد نے میڈیا کی طرف سے بہترین کوریج کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں