اسلام آبادٹریفک پولیس کا ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل چلانے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری

گذشتہ ڈیڈھ ماہ بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والے 6622موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کاروائی کی گئی

جمعہ 22 فروری 2019 17:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2019ء) اسلام آبادٹریفک پولیس کا ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف کریک ڈائون جاری،گذشتہ ڈیڈھ ماہ بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والے 6622موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کاروائی کی گئی ،ایس ایس پی ٹریفک فرخ رشید نے کہا ہے کہ کاروائی کا مقصد وقیمتی جانوں کا تحفظ اور روڈ ڈسپلن قائم کرنا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے اسلام آباد ٹریفک پولیس نے ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف خصوصی مہم کا آغاز کر دیاہے گذشتہ ڈیڈھ ماہ اسلام آباد ٹریفک پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والی6622موٹر سائیکل سواروں کو چالان ٹکٹ جاری کئے ہیں جبکہ متعدد موٹرسائیکلوں کو اسلام آباد کے مختلف تھانہ جات میں بند کیا گیاہے اسلام آباد ٹریفک پولیس کے ایجوکیشن ونگ نے مختلف سرگرمیوں کے دوران شہریوں کو روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی فراہم کی, ایس ایس پی ٹریفک فرخ رشید نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اپنے اور خاندان کے تحفظ کو یقینی بنائیں موٹر سائیکل چلاتے وقت ہیلمٹ کا استعمال ضرور کریں یہ آپ کی قانونی ذمہ داری اور تحفظ بھی ہے ہماری اولین ترجیح شہریوں کا تحفظ اور قانون پر عملدرآمد کرانا ہے ایس ایس پی ٹریفک نے مزید کہا کہ والدین کم عمر بچوں کو موٹر سائیکل چلانے کی ہرگز اجازت نہ دیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں